• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں شہری آبادی پر گولہ باری افغان بھارت گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(ایجنسیاں )وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ چمن میں شہری آبادی پر گولہ باری افغان بھارت گٹھ جوڑکا نتیجہ ہے‘ افغانستان اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہا ہے ‘ اگر ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی اور ہمارے سویلین اور فوجیوں کو شہید کیا جائے گا تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے‘ وزیر اعظم عنقریب چین کا دورہ کریں گے‘ ہفتہ کو سیالکوٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھاکہ ہماری کوششیں ہیں کہ دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو لیکن دوسری جانب سے مثبت جواب نہیں مل رہا‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان افغانستان سے ہر محاذ پر مل کر کام کرنے کو تیار ہے‘ افغانستان جب پاکستان اور اپنا مفاد سامنے نہیں رکھے گا اس وقت تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت نہیں سکتا‘ آئندہ سال 4ہزار 5سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ۔ تیس فیصد ایسے علاقے ہیںجہاں ستر فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے ان کی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی ۔
تازہ ترین