• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن حملہ، سراج الحق کا افغانستان سے معافی کا مطالبہ

Siraj Ul Haq Demanded An Apology From Afghanistan Attacked In Chaman
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےچمن میں حملے پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملہ بھارتی سازش ہے ۔

جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق نے منصورہ لاہورمیں جماعت اسلامی یوتھ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پر افغان حملہ بھارتی سازش اور ملکی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،افغان صدر اس حملے پرپاکستان سے معافی مانگیں۔

پاناماکیس پر بات کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اس اندازسے کرپشن کرتے ہیں کہ اس کاجنوں کو بھی پتہ نہیں چلتا، قوم کا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف کرسی چھوڑدیں۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ عدالت نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیا تو تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔
تازہ ترین