لندن (مرتضیٰ علی شاہ) جلا وطن قوم پرست بلوچ لیڈر مہران مری نے اپنے سگے بھائی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ برسلز میں رپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے نواب زادہ چنگیز مری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے چھوٹے بھائی مہران مری غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے کام کرتے ہیں اور اپنے کام کے لیے فنڈ وصول کرتے ہیں۔ چنگیز مری بلوچستان کے وزیر آبپاشی اور توانائی ہیں اور ایک وفد کے ہمراہ یورپی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی اور دوسرے جلا وطن بلوچ رہنما بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے پاکستان کے خلاف کام کے لیے فنڈ لے رہے ہیں۔ مہران مری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چنگیز مری کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ اپنے دعوے کا ثبوت پیش کریں۔