• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ)گورنر سندھ محمد زبیر نے سکھر کا دورہ کر کے 12 سالہ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا اہم اور تجارتی شہر ہے جہاں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ سندھ اکثر دورے کرتے رہے ہیں لیکن گورنر سندھ نے گزشتہ 12سالوں کے دوران سکھر کا کوئی دورہ نہیں کیا، 2005 میں جب سکھر بیراج کے دروازوں کا مرمتی کام جاری تھا تو اس دوران سابق گورنر عشرت العباد سکھر آئے تھے ، 2005 کے بعد سابق گورنر عشرت العباد نے کبھی سکھر کا دورہ نہیں کیا ، انہیں ہر سال شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور سالانہ کانووکیشن کے دورے کی دعوت بھی دی جاتی تھی لیکن سابق گورنر سکھر ، خیرپور کے دورے پر نہیں آئے۔
تازہ ترین