راولپنڈی......راولپنڈی میں اڈیالہ روڈپر فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 20سالہ رانی اور 25سالہ نورشیرکو ٹیکسی میں موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔
امدادی ذرائع کا کہناہے کہ 20سالہ رانی خاتون اور 25سالہ نورشیر کو اڈیالہ روڈ پر عسکری 14کے قریب گولیاں ماری گئیں۔ گولیوں کا نشانہ بننے والے میاں بیوی بتائے جاتے ہیں ۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 25سالہ نور شیراور20سالہ رانی انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے ۔ مقامی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔