• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر پر افغان سیکورٹی فورسز کا حملہ قابل مذمت ہے،حافظ خالد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منظم حافظ خالد الرحمن شاہوانی نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان دو ہمسایہ ممالک ہیں باہمی تعاون سے دہشت گرد عناصر کا مقابلہ کرنا چاہیے افغان سیکورٹی فورسز کا پاک فوج پر حملہ کرنا ہندوستان کا پس پردہ ہاتھ شامل ہے اس طرح کے حملے کرنا دونوں ممالک کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں افغانستان پاکستان پر حملہ کرنے کی بجائے پاکستان کا شکریہ ادا کرے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا اوراس کی مدد کی ہے انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک امن قائم رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کریں۔
تازہ ترین