گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محلہ علی پورہ یونین کونسل 70/34میں سیورئج کے پانی سے پھیلنے والی گندگی سے لوگ بیمار ہونے لگے ۔گلیوں میں سےگرزنابھی محال ہوچکا۔متعلقہ ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندگان کے خلاف احتجاج کرینگے ۔واساء کے نا اہل افسر دفتروں میں بیٹھ کر اے سی کی ٹھنڈی ہوائی کھا رہی ہیں عوام کے مسائل سے آنکھیں چراتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اہل علاقہ محلہ علی پورہ نے سیورئج کے گندے پانی سے پھلینے والی گندگی اور حکام کی بے حسی کے خلاف کیا جبکہ اس موقع پر حافظ شکیل قادری ،رانا سجیل مٹھو سنیارا،حافظ بابر مہر ،محمود کھوکھر ،تنویر شہزاد،شعیب گجر نے کہاکہ اگر سیورئج کے پانی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو سیاستدانوں اور واساء کیخلاف مظاہروں کی جلد تحریک چلائیں گے۔