گجرات (نمائندہ جنگ)سیالکوٹ جلسہ میں شرکت کیلئے کامونکی سے پی ٹی آئی کے 4رہنماؤں کی قیادت میں الگ الگ قافلے روانہ ہوئے۔گزشتہ روز کامونکی سے پی ٹی آئی تحریک انصاف پنجاب کے سابق نائب صدر رانا ساجد علی شوکت،پی پی100کے ٹکٹ ہولڈر چودھری احسان اللہ ورک ،پی پی100کے سابق ٹکٹ ہولڈر یاسر عرفات رامے اورسابق ایم پی اے و امیدوار حلقہ این اے 99 چودھری ذوالفقار بھنڈر کی قیادت میں الگ الگ قافلے سیالکوٹ جلسہ میں شرکت کیلئے روزانہ ہوئے۔یاد رہے کہ یہاں پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں اختلافات کی وجہ سے کوئی پروگرام مشترکہ نہیں کیا جاتا۔