• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن :مشترکہ ٹیمیں آج زیرولائن کا دورہ کریں گی

Pak Afghan To Conduct Survey At Chaman Border To Determine Boundaries
پاک افغان سرحدی جھڑپ کے بعد بعد آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر بندہے۔چمن کےعلاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے سرحدی تعین کے لیے ارضیاتی سروے آج بھی جاری رہے گاجس میں مشترکہ ٹیمیں زیرولائن کا دورہ کریں گی، سروے دو سے تین دن میں مکمل ہو گا۔

گزشتہ روز پاک افغان فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد کشیدگی میں کمی ، باب دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کےلئے بند ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان جوائنٹ جیو لوجیکل سروے ٹیمیں آج دوبارہ کام شروع کریںگی جبکہ سرحد کے دونوں جانب بدستور پاک افغان سیکورٹی فورسز موجود ہے۔

جیالوجیکل ٹیمیں پاک افغان حکام کے ہمراہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر سمیت زیرو لائن کے مختلف مقامات کا سروے بھی کریں گی، گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں جیو لوجیکل ٹیموں سے سرحدی حدود معلوم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

جیو لوجیکل سروے ٹیموں کی جانب سے سرحدی حدودکے تعین کے بعد رپورٹ حتمی فیصلے کیلئے کابل اسلام آباد بھیجی جائے گی ۔
تازہ ترین