امیڈرڈ ( جنگ نیوز ) میڈرڈ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں نمبر ایک سیڈ جرمنی کی اینجلک کربر نے ویمنز سنگلز میں جہموریہ چیک کی کرسٹینا سیناکووا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے زیر کرکے لاسٹ 16مرحلے میں جگہ بنالی۔ فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ نے امریکی حریف لورا ڈیوس کا پہلا سیٹ گنوانے کے بعد کم کرتے ہوئے مات دی۔ روس کی سویتلانا کزنٹسووا کو بھی امریکی حریف ایلیسن رسکی کو زیر کرنے میں کافی پیسینہ بہانا پڑا۔ رسکی نے افتتاحی سیٹ اپنے نام کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی لیکن روسی نمبر آٹھ سیڈ نے تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت لیے۔