گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گوجرانوالہ نورش صباء نے گوجرانوالہ ضلع کے 7قومی اسمبلی اور 14صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرنے کیلئے 7افسران پر مشتمل انسپکشن ٹیم کا اعلان کر دیا جو تمام ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد ان سکیموں کو چیک کر کے رپورٹ دیں گی ۔