• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،جائیداد کے تنازع پر والد، بہن، بھائی کو چھریاں ماردیں

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) جائیداد کے تنازعہ پر نوجوان نے چھریوں کے وار کر کے والد، بہن اور بھائی کو زخمی کر دیا۔بلے والی کے رہائشی طارق کا اپنے والد لیاقت سے جائداد کا تنازع چلا آرہا تھا اسی رنجش پر باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلا می ہوئی جس پر طارق نے چھریوں کے وارکر کے والد لیا قت کو زخمی کر دیا باپ کو بچانے کی کو شش کے دوران ملزم نے بہن لبنی اوربھائی شاہد کو بھی زخمی کر دیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر کینٹ پو لیس نے ملزم طارق اور اسکی بیوی کو حراست میں لے لیا جبکہ زخمی لیا قت کو تشویشناک حالت میں لا ہور ریفر کر دیا گیا۔
تازہ ترین