بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ صوبہ بہاول پور وسیب کے عوام کا حق ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بار بار حکومتوں میں آنے کے باوجود بہاول پور صوبہ کی بحالی کا وعدہ پورا نہیں کیا اب وقت آگیا ہے کہ بہاول پور کی عوام خوشحال پاکستان اور اسلامی پاکستان کی تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو صوبہ بہاول پور کی بحالی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی وہ پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کر رہے تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ ملکی اقتدار پرقابض حکمرانوں نے 70 سال سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ی، انہوں نے کہا کہ لٹیروں کے ٹولے سے جان چھڑانے کے لیے ضروری ہے کہ دیانتدار لوگ متحد ہو جائیں بہت جلد فیصلہ کرپشن اور کرپٹ سسٹم کیخلاف ہو گا