ٹنڈوالہ یارچمبڑ (نامہ نگاران)غلام قادر مری کی بازیابی کی خبر ملنے پر ضلع ٹنڈوالہ یار کے مختلف علاقوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور پی پی پی کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور شکرانے کے نفل ادا کئے۔ چمبڑ میں جاری 30 دن سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود افراد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی جبکہ ان کے آبائی گوٹھ دریا خان مری میں واقع ان کی رہائش گاہ پر عوام کا ہجوم لگ گیا اور پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق غلام قادر مری و دیگر بازیاب ہونے والوں کو کراچی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا میڈیکل اور بیان کے بعد ٹنڈوالہ یار بھیجا جائے گا ۔چمبڑ:پی پی کے مرکزی رہنما رئیس غلام قادر مری کی بازیابی کی خوشی میں ایک ریلی نکالی گئی اورجشن منایا گیا ۔ریلی کی قیادت پی پی پی ورکر لکھی خاصخیلی ،غلام قادر لغاری اور جاوید صدیقی نے کی ۔