• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی نمبر پلیٹس اجراءفیس 13 سو کی بجائے 8سو وصول کی جائے ،چوہدری نثار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی رجسٹریشن پلیٹس کے حوالہ سے دیئے جانے والے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں اور درخواست گزاروں سے زائد فیس کی وصولی پر لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے جواب طلبی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ معاملہ کی تحقیقات اور نئے ٹینڈر کے عمل کی تکمیل تک درخواست گزاروں سے 1300 کی بجائے 800 روپے وصول کئے جائیں۔ انہوں نے چیف کمشنر کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن پلیٹس کی فراہمی کیلئے نئے ٹھیکے کے عمل کو حکومت کے وضع کردہ قواعد و ضوابط اور اوپن بڈنگ کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین