• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں پرانی جیل کی اراضی پر تنازعہ کھڑاہوگیا

مردان ( نمائندہ جنگ ) پرانی جیل کی اراضی پر فیملی پارک یا جوڈیشل کمپلکس ، کونسلر اتحاد بھی میدان میں کود پڑا ،گرینڈ جرگہ بلانے کا اعلان کردیا مردان میں پرانی جیل کی اراضی پر تنازعہ ایک بارپھر کھڑاہوگیاہے وکلاء جوڈیشل کمپلکس کے حق میں ہیں جبکہ شہری فیملی پارک کی تعمیر کے لئے مطالبات کرنے لگے ہیں ایسے میں ناظم کونسلر اتحاد نے بھی مطالبے کے لئے طبل جنگ بجادیا اس حوالے سےناظم کونسلر اتحاد کا اجلاس صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند کے زیر صدارت منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئےساجدا قبال مہمند نے کہاکہ وکلاء اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں اورشہریوں کے حقوق کے لئے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کا گرینڈ جرگہ بہت جلد بلایاجائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا انہوںنے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ عوامی مفادات میں فیصلہ دے اور کسی قسم کےدباؤ میں نہ آئے ۔
تازہ ترین