لندن (جنگ نیوز) میڈرڈ اوپن کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے باوجود روس کی ماریہ شراپووا کو اگلے ماہ برمنگھم میں ہونے والے ایگون کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ البتہ ومبلڈن اوپن میں ان کی شرکت پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے، وہ ٹورنامنٹ میں اب وائلڈ کارڈ پر حصہ لے سکیں گی۔ خیال رہے کہ شراپووا ڈوپنگ کی وجہ سے 15ماہ کی معطلی کے بعد گزشتہ ماہ ہی کورٹ پر لوٹی ہیں۔