• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ حملہ ،وفاقی و صوبائی حکومت کی ناکامی ہے،میاں افتخار

Latest News
پشاور......عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردحملے کو وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے فور ی طو رپر وزیر اعظم نوازشریف سے آل پارٹی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوشہرہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب ا ور جیونیوزسے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ القاعدہ اب داعش میں تبدیل ہورہاہے کیونکہ داعش کی جو تیاریاں اور جو تنظیم سازی ہے وہ کھل کر سامنے آگئی ہے اگر ہم نے آج مذاکرات کے ذریعے امن کو قائم نہ کیا توایک بہت بڑا خطر ہ ہمارے سر پر منڈلارہاہے۔

حکمران اورہمارے فیصلہ کرنے والے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں دہشت گردی کی نئی لہر اور دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے سے بچانے کیلئے سب کو سر جوڑنا ہوگا، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد باچا خا یونیورسٹی پر حملہ، نیشنل ایکشن پلان اور تما م اداروں کی نا کامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کو چاہئیے کہ ازسرنو باچا خان یونیورسٹی کے سانحہ پرایک اے پی سی بلائیں اور متفقہ طور پر ایک ایساایجنڈا تیار کیا جائے کہ اس میں کوئی بھی خامی باقی نہ رہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک منظم طریقے سے کام ہوسکے۔
تازہ ترین