بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئر پر سن صو بہ بہا ولپور اتحا د آسیہ کا مل،صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور میاں نوازش علی پیرزادہ، حبیب اللہ بھٹہ،ہمایوں گلزار اور اجمل ملک نے کہا ہے کہ ملک کی بہترگو ر نس کے لیے اور یکسا ں طو ر پر معا شی و معا شرتی تر قی کے مو ا قع مہیا کر نے کے لیے چھو ٹے انتظا می صوبے بنا نے ضرو ری ہیں ،حکمرا نو ں کے استحصا لی رویے کی وجہ سے ہم نے پہلے بھی ملک کا بڑا حصہ کھو دیا ہے وہ بہاول پور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا اور عوام کو اس کا حق دینا ہو گا اس موقع پر صوبہ بہاول پور اتحاد کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جلد ہی ایک لاکھ لوگوں کو بہاول پور صوبہ بحالی کے لیے سڑکوں پر لائیں گے کیونکہ بہاول پور کا استحصال صرف معاشی ہی نہیں بلکہ اس کی صوبائی حیثیت بحال نہ کرکے اس کا سیاسی استحصال بھی کیا جا رہا ہے ، قبل ازیں بہاول پور صوبہ کی بحالی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔