• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری ،راہزنی اوردھوکہ دہی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،طلائی ٹاپس اورنقدی وغیرہ سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چوری ،راہزنی اوردھوکہ دہی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں ،طلائی ٹاپس اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ بنی کے علاقہ سے حسن قادر کی گاڑی نمبر ای ایس -176، تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مدینہ کالونی سے شازیہ اقبال کی کار نمبرآرآئی اے-1224،تھانہ روات کے علاقہ کھری ٹھاکری سے محمد یو نس کی کار نمبر آرایل اے -4079،تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ سے محمد سلیم کی گاڑی نمبر آرآئی اے-15،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈبل روڈسے سعد بن ریاض کی گاڑی نمبر ای ایف 037 چوری ہوگئی ۔تھانہ ویسٹریج کو محمد خورشیدنے بتایا کہ میرے بھائی نے بینک میں بیرون ملک سے کچھ رقم بھجوائی جو میں نے بینک سے لی، چوہڑچوک میں ایک نامعلوم شخص دھوکہ دہی سے میرے سامان سے 90ہزار 190 روپے اورموبائل فون ودیگر کاغذات لے گیا ۔ تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال سکیم میں ایک موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر نعمان سے موبائل فون اورپرس چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ وارث خان کو افتخار علی نے بتایاکہ پوٹھوہار ہوٹل میں کام کرتا ہوں رات کو 2نامعلوم افراد ہوٹل میں گھس آئے اور میز کے دراز سے اڑھائی لاکھ روپےچوری کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو ریحانہ عارف نے بتایا 2 موٹرسائیکل سوار میرا پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 40ہزارروپے اور طلائی ٹاپس تھے ۔تھانہ صدربیرونی کوچوہدری حبیب الرحمان نے بتایا کہ میرے شیخ ندیم سے کاروباری تعلقات تھے جس نے میرے ساتھ 14ہزار600 ٹائیوں کی خریداری کا سودا 14لاکھ 60ہزارروپے میں تحریری طورپر کیا اور ساری ٹائیاں وصول کر کے پوری رقم کا چیک دیا جو میں نے کیش کر انے کے لیے بینک میں جمع کر وایا تو چیک ڈس آنر ہو گیا،تھانہ صادق آبادنے مسرت بی بی کی رپورٹ پر محمدشائین کے خلاف ایک چیک مالیتی 39لاکھ روپے،شفیق احمدکی رپورٹ پر محمد عدنان اور ذیشان کے خلاف تین چیک مالیتی 8لاکھ روپے ،تھانہ پیرودھائی نے طارق محمودکی رپورٹ پرانور کے خلاف پانچ لاکھ روپے کاچیک ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔
تازہ ترین