• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور اٹک میں اڑھائی ماہ کے دوران 162 کومبنگ آپریشنز

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان کی ہدایت پر راولپنڈی اور اٹک میں پولیس نے رینجرز کیساتھ ملکر آپریشن ردالفساد کے تحت اڑھائی ماہ میں مجموعی طور پر 162 کومبنگ آپریشنز کئے ۔ جن میں راولپنڈی میں49اور اٹک میں 113 آپریشن شامل ہیں۔ پولیس نے رینجرز کیساتھ مل کر ضلع راولپنڈی اور ضلع اٹک میں دو،دوانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ۔ان آپریشنزمیں ضلع راولپنڈی میں مجموعی طورپر مختلف بور کے 75ہتھیار جن میں کلاشنکوف ،ایس ایم جی ،222بور،12بور،7ایم ایم ،8ایم ایم ،رپیٹر،پسٹل،ریوالورشامل ہیں برآمد کرکے ناجائز اسلحہ کے(52)مقدمات درج کئے گئے ،منشیات کے19مقدمات ،فارنرایکٹ کے تحت6مقدمات ،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 10مقدمات درج کئے گئے زیردفعہ 55/109ضابطہ فوجداری کی سات کارروائیاں کی گئیں، جبکہ دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اسی طرح ضلع اٹک میں آپریشن ردالفساد کے تحت113کومبنگ اور2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے گئے ۔مجموعی طور پر ان آپریشنز کے دوران مختلف بور کے 118ہتھیارجن میں کلاشنکوف ،222بور،12بور،7ایم ایم ،8ایم ایم ،پسٹل اور ریوالور شامل ہیں برآمد کرکے ناجائز اسلحہ کے 101مقدمات،منشیات کے18 مقدمات،فارنرایکٹ کے تحت3 ،کرایہ داری ایکٹ کے تحت7مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
تازہ ترین