سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) امتحانات میں نقل کرنے والے2طالبعلموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ لیڈر شپ کالج میں قائم امتحانی سینٹر میں پولیس نے سپریٹنڈنٹ امتحانی سینٹر نوید کی رپورٹ پر نقل کرنے والے طالبعلم علی عمر اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ ڈگری کالج چونڈہ میں قائم امتحانی سینٹر میں ندیم کی رپورٹ پر نقل کرنے والے طالبعلم قیوم کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔