• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : سسر کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے لیبرکالونی کے رہائشی شخص سکندر شیخ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سسر کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے سسر کو پیسوں کی ضرورت تھی اور مجھ سے ادھار پیسے مانگے میں نے اپنا پلاٹ فروخت کر کے پانچ لاکھ روپے اپنے سسر کو دیئے لیکن اب جب مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تو وہ میری رقم مجھے واپس نہیں دے رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میری بالاحکام سے اپیل ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین