• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی صوابی کا تعلیمی ادارے کو متنازعہ افراد کے نام سے منسوب کر نے کی مخالفت کا اعلان

صوابی(نمائندہ جنگ ) جے یو آئی صوابی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ضلع کے کسی بھی تعلیمی ادارے کو متنازعہ افراد کے نام سے منسوب کر نے کی مخالفت کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش کی صدارت میں ہوا جس میں سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، مولانا احسان الحق ، مولانا محمد ہارون حنفی، مولانا شفیق الرحمٰن ، شہاب خان ایڈووکیٹ ، مولانا تاج نبی خان ،مولانا مشتاق حسین ،چاروں تحصیلوں کے اُمراء اور نظماء نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین