گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر1کے جج خالد بشیر نے تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے مقدمہ قتل میں گرفتار2سگے بھائی ملزمان فرخ اور عامر کو جرم ثابت ہوننے پر 8,8مرتبہ سزائے موت دیگر دفعات کے تحت مزید 7,7سال قید اور مجموعی طور پر 48لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے مجرمان نے یکم اگست 2010ءمیں تھانہ صدر کی حدود میں دیرینہ دشمنی کی رنجش پر فائرنگ کر کے 4افراد کو گہری نیند سلا دیا تھا جنہیں گزشتہ روز فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم سنایا ہے