• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سائٹ میں 6 کروڑ روپے کی اسکیموں کو رواں سال مکمل کیا جائیگا،وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھر سائٹ میں 6 کروڑ روپے کی اسکیمیں دی ہیں، جنہیں رواں سال مکمل کیا جائیگا۔لاڑکانہ اسپیشل اکنامک زون کام کام مکمل ہوجانے کہ بعد اسے سی پیک سے ملایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیموں میں نکاسی آب ، پانی اور انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتکاروں کے ساتھ ہے اور انکے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، صنعتکار سکھر اور لاڑکانہ میں انڈسٹریاں لگائیں ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسمال انڈسٹری کا برا حال ہے اس کو فعال بنانے کہ لیے صنعتکار بھی ساتھ دیں ۔صوبائی وزیر منظور وسان نے مزید کہا کہ انڈسٹریز کے پلاٹوں کے ریٹ بڑھائے جائیں گے۔وفد کی قیادت چیمبر آف کامرس سکھر کے سینئر نائب صدر ملک رضوان، احمد پاک والا اور دیگر کی نے کی۔
تازہ ترین