• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کا تعلق روحانی مراکز سے جوڑنا ہوگا، علامہ عبدالکریم

برمنگھم (نمائندہ جنگ)مرکزی جامع مسجد رضا و مرکز اہلسنت آسٹن میں سالانہ محفل گیارہویں شریف صدر مسجد کمیٹی صوفی محمد ایوب قادری کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خصوصی خطاب مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف کے امام و خطیب علامہ عبدالکریم جماعتی نے کیا انہوں نے کہا کہ گیارہویں شریف کی روحانی محافل اور میلاد کی مجالس میں ہمیں نہ صرف خود بلکہ اپنی نوجوان نسل کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا ہمیں اپنی نوجوان نسل کی اصلاح و تربیت کیلئے ان کا ناطہ مساجد اور روحانی مراکز سے جوڑنا ہوگا۔ اولیاء اور صوفیاء کے نقش قدم پر چل کر مومن قرب الہیٰ حاصل کرسکتا ہے۔ محفل سے مسجد کے خطیب علامہ فاروق نظامی، علامہ حافظ عقیل ایوب قادری نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں عملی مسلمان بن کر غیرمسلموں کیلئے مثال قائم کرنی ہوگی اسلام نہ صرف مذہب ہے بلکہ پوری انسانیت کیلئے ضابطہ حیات بھی ہے صوفی محمد ایوب قادری نے کہا کہ بانی مسجد مولانا بوستان القادری مرحوم کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے مسجد اپنا بھرپور کردار ادا کرکے اہلیان علاقہ کی فکری، روحانی اور مذہبی تربیت و اصلاح کرتی رہے گی۔ آخر میں خصوصی طور پر دعا کروائی گئی۔
تازہ ترین