• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کے بحری راستے کی جلد بحالی صرف جنگ بندی سے ممکن ہے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ آبنائے ہر مز کے بحری راستے کی جلد بحالی صرف جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔

روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کی سیاسی مفاہمت کی وکالت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بحری راستے کی جلد از جلد بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے، چین ہمیشہ سے علاقائی مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کےلیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ماسکو کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کی قرارداد پر آبنائے ہرمز اور اطراف سے کمرشل شپنگ کے تحفظ کےلیے سلامتی کونسل میں ووٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید