• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس کی تمام قبضہ کی گئی زمینیں خالی کرائیں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام پر فارم 47 کے ذریعے نااہل حکمران مسلط کردیئے گئے، آئندہ الیکشن میں کسی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جیفکو گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پارکس کی تمام قبضہ کی گئی زمینیں خالی کرائیں گے اور کراچی کی روشنیاں بحال کریں گے۔

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کسی کو ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، عوام پر فارم 47 کے ذریعے حکمران مسلط کئے گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایران کے ساتھ ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہ حسن اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید