مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات، جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔
بھارتی وزرا کے پاکستان مخالف بیانات اور سیاسی عزائم کے لیے منظم منصوبہ بندی ہے۔
مودی انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات ابھار کر سیاسی عزائم کے حصول کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار اور حواس باختہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دوبارہ پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو کولکتہ تک پہنچا کر آئیں گے۔