• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، سوشل میڈیا پر فحش زبان کے ساتھ ’’اللّٰہ کی حمد‘‘ کا ذکر بھی

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو سخت ترین پیغام، سوشل میڈیا پر غیر معمولی پوسٹ میں فحش زبان اور ’’اللہ کی حمد‘‘ کا ذکر، منگل کو پاور پلانٹ ڈے اور پل ڈے دونوں ہوں گے، ایک ساتھ، کچھ ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا! آبنائے ہرمز کھولو، پاگل لوگ، ورنہ تم جہنم میں رہو گے، صرف دیکھو! اللہ کی حمد ہو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک غیر معمولی اور سخت پیغام میں ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بصورت دیگر اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ اپنے پیغام میں انہوں نے سخت زبان استعمال کرنے کے ساتھ "اللہ کی حمد" کا جملہ بھی لکھا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور ایران خلیجی ممالک میں تیل کی تنصیبات اور اہم اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید