• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ نے’شمس‘ سیٹلائٹ آرٹیمس مشن کیساتھ بھیج کرتاریخ رقم کردی

سعودی عرب نے سیٹلائٹ ’آرٹیمس ٹو‘ مشن کے ساتھ اپنا سیٹلائٹ ’شمس‘ خلا میں بھیج دیا۔

سعودی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’آرٹیمس ٹو‘ مشن میں سعودی سیٹلائٹ ’شمس‘ بطور سائنٹیفک پےلوڈ شامل ہے۔

سعودی اسپیس ایجنسی نے کہا کہ ’شمس‘ سیٹلائٹ زمین سے 500 سے 970 کلومیٹر دور فاصلے پر مدار میں گردش کرے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر معلومات فرا ہم کرے گا۔

ناسا کے ’آرٹیمس ٹو‘ مشن کو یکم اپریل کو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

یہ مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جائے گا، 4 خلا بازوں پر مشتمل عملہ 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب آرٹیمس پروگرام کے ساتھ اسپیس مشن میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

واضح رہے کہ آرٹیمس ٹو مشن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار ایک سیاہ فام شخص چاند کے مدار پر بھیجا گیا ہے، جبکہ پہلی بار ایک خاتون اور ایک غیر امریکی فرد کو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ خلا باز 250000 میل سے زیادہ کا خلائی سفر کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید