• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں حافظ القرآن کے قتل کانوٹس لیاجائے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے مردان خیبر پختونخوا میں پولیس کی جانب سے حافظ القرآن کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حافظ بلال جو مرگی کامریض تھا اپنے ساتھ والد کے ساتھ ہسپتال جارہاتھا کہ راستے میں بھاگ گیا پولیس نے بغیر کسی تحقیق کے فائرنگ کرکے حافظ کو شہید کردیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ پر وزیراعظم‘وفاقی وزیرداخلہ‘صوبائی وزیر اعلیٰ اورتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوںنےکہاکہ میڈیا معمولی واقعات کوبڑھاچڑھاکر پیش کرتاہے مگر نوجوان کی ہلاکت پر وہ بالکل خاموش ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ حافظ بلال کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتارکیاجائے۔
تازہ ترین