• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی جمہوریت اورشفاف احتساب پوری قوم کا نعرہ ہے: شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل نمبر18مومن آباد کے چیئرمین شکیل سخاوت انصاری کی رہائش گاہ پر اجلاس  ہوا،جس کی صدارت مخدوم شاہ محمودقریشی نے کی، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حقیقی جمہوریت اورشفاف احتساب پوری قوم کا نعرہ ہے،اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے،یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی جاری ہے  اوراس عمل کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کاپیغام کو گھرگھر تک پہنچایا جاسکے، کرپٹ حکمران بیرونی محاذوں پر ناکام ہوچکے ہیں،ناقص خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان حقیقی دوستوں سے دورہوتا جارہاہے،  ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ حکومت کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجاناچاہئے،اس موقع پریونس انصاری، خالد محمودانصاری،ندیم قریشی،خالد انصاری،مسعود انصاری،چیئرمین بابر شاہ،چوہدری محمد ارشدانصاری،مشتاق انصاری،ارشد انصاری،محمد اکرم انصاری،چوہدری محمد امین انصاری و دیگر کارکنان شریک تھے۔
تازہ ترین