• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ‘ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد ٹریفک وارڈن کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے گھر پہنچ گئے

مردان (نمائندہ جنگ) ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے ٹریفک وارڈن کے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے نوجوان بلال کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہر قسم کی مالی ، اخلاقی اور قانونی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مرحوم کے والد کو بتایا کہ تفتیش کی پراگریس کیلئے ہر ہفتے ڈی پی او آفس میں تفتیشی آفسیر کیساتھ اس کیس کے متعلق ان کی اطمینان کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے لواحقین کو مکمل طور پر اعتماد کرنے اور کسی بھی مشکل میں رابطہ کرنے اور ملنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین