• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور :تھیلیسمیا کے عالمی دن کے موقع پر سول ہسپتال میں آگاہی سیمینار

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب انسداد تھیلسمیا آگاہی پروگرام کے تحت تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر سول ہسپتال بہاول پور میں ایک خصوصی آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر پنجاب تھیلسمیابچاؤ پروگرام ڈاکٹر حسین جعفری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار سے میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر بی وی ایچ چودھری اصغر شاہین، پروفیسر ڈاکٹر امیر ملک، پروفیسر ڈاکٹر فیاض ملک، پروفیسر ڈاکٹر قاسم خان کھچی اور ڈاکٹر حامد نے تھیلسمیا سے متعلق اہم معلومات فراہم کرنے کیلئےخصوصی لیکچرز دئیے۔
تازہ ترین