جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پر ہونے والا اتفاق قابل تقلید ہے، اداروں سےمتعلق معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی نے کسی کو آنکھیں نہیں دکھائیں، ڈان لیکس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آئینی مراتب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے،وزیراعظم سے ملاقات میں ڈان لیکس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی۔
سربراہ جے یو آئی ف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مفاہمت سے کچھ میڈیا اینکرز کو البتہ تشویش ہوئی ہوگی۔