• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹس ٹیم نےپاکستان سینئرز ہاکی ٹیم کو ناکوں چنے چبوادیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان وائٹ کو سخت مقابلےکے بعد ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ البتہ ناکام ٹیم نے شاندار کارکردگی پیش کی اور سینئرز کو ناکوں چنے چبوادیے۔ لاہور کے جوہر ٹائون اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان وائٹ نے 28 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر مبشر علی کے گول کی مدد سے برتری حاصل کرلی جو تیسرے کوارٹر تک قائم رہی۔ اس دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی سر توڑ کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی، البتہ میچ کے آخری کوارٹر میں سینئرز نے کم بیک کیا اور 50 ویں منٹ میں ابوبکر نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا، جس کے بعد سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عرفان جونیئر اور عمر بھٹہ نے دوگول داغ کر اپنی ٹیم کو فاتح بنوادیا، دوسرا میچ ہفتے کو مردان میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین