• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا رمضان فلڈلائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سنیئر اور جونیئر کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئےرمضان المبارک میں ملک کے مختلف شہروں میں ہاکی فیسیٹول کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ نوید عالم نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین، کلبوں اور تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں کو بھی تفریح فراہم کرنا ہے، اس ٹورنامنٹ کے میچز فلڈ لائٹ میں ہونگے، انہوں نے کہا کہ لاہور ، پشاور، پنڈی، فیصل آباد، سکھر ، کوئٹہ اور کراچی میں اس کے مقابلے ہونگے جس میں شہروں اور کلب کی ٹیمیں حصہ لینگی جس کے لئے ان ایسوسی ایشنوں کو حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹور نامنٹ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جو تیسرے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹور نامنٹ کے دوران امپائرنگ اور نظم وضبط کو اہمیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹور نامنٹ کے دوران سامنے آنے والے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی قومی سطح پر آگے لایا جائے گا۔
تازہ ترین