• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منور الزماں ہاکی،بلدیہ ٹائون اور ٹیلی کام کلب کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منورالزمان ویٹرنز ہاکی لیگ فلڈ لائٹ ٹور نامنٹ میں بلدیہ ٹائون ہاکی کلب اور ٹیلی کام کلب نے اپنے حریفوں کو ناکامی سے دوچار کردیا، پہلا میچ جو کہ بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب نے ائیرپورٹ کلب کو 0-1سے ہرادیا۔ بلدیہ ٹاؤن ہاکی کلب کی جانب سے لیفٹ ان زمان نے 29ویں منٹ میں گول کیا ۔ دوسرے میچ میں ٹیلی کام ہاکی کلب نے پاک فلیگ ہاکی کلب کو 0-3 سے ہرادیا ۔ پہلا گول عارف دوسرا اشتیاق جبکہ تیسرا گول پنالٹی کارنر پر سلمان نے گول کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق انڈو پاک ہاکی ٹیم پلیئرآغا ہاشم زیدی تھے۔
تازہ ترین