کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے گنیا بسائو کو عالمی فیڈریشن کی رکنیت دے دی ہے جس کے بعد اس کے ارکان کی تعداد 226 ہوگئی ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہی عالمی ٹیبل ٹینس فیڈریشن دنیا کی پہلی فیڈریشن بن گئی ہے جس میں دنیا کے تمام ملکوں کی شمولیت ہوگئی ہے، نئے رکن کو فیڈریشن میں شمولیت کا خط اس کے ملک میں ہونے والی ایک تقریب میں انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر تھامس وائیکرٹ نے دیا۔