مردان ( نمائندہ جنگ ) شہر کے دو اہم تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تبادلے کردیئے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر عجب خان کو تبدیل کرکے تھانہ پارہوتی کا نیا ایس ایچ او مقرر کر دیا ہے جبکہ انٹی کارلفٹنگ کے انچارج عاشق حسین کو تھانہ سٹی کا انچارج لگادیاگیاہے اس طرح پولیس لائن سے انسپکٹر بہار علی کو تبدیل کرکے انٹی کارلفٹنگ سیل کا نیا انچار ج تعینات کردیاہے۔