حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیسکو ملازمین کی جانب سے نوابشاہ میں اے سی پر مبینہ تشدد کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ نوابشاہ میں اسسٹنٹ انجینئر پر کیے جانے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں مظاہرین نے کہا کہ ادارے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔