اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت بلوچستان کو ڈپٹی کمشنرزیارت عبد الخالق مندوخیل کا تبادلہ روک دیا ہےکیونکہ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا عمل جاری ہے الیکشن شیڈول کا اعلان 12اپریل کیاگیا تھا، پولنگ 12مئی کو ہو گی اور قواعد کے تحت اس دوران تبادلوں پر پابندی عائد ہوتی ہے۔