• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوالہ یار:آصف زرداری کے بازیاب ساتھی غلام قادر مری کا والہانہ استقبال

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی رکن ضلع کونسل غلام قادر مری ایک ماہ بعد بازیاب ہو کر ٹنڈوالہ یار کے اپنے آبائی گوٹھ دریا خان مری پہنچ گے ۔ مری برداری ، پی پی پی جیالےاور مختلف برادریوں کے  ہزاروں افراد نے  ٹنڈوجام ٹول پلازہ  پر ان کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے ہار اور اجرکیں پیش کیں جبکہ اس موقع پر پی پی کی ضلع قیادت سمیت منتخب نمائندے غائب رہے اور کوئی بھی ان کے استقبال پر موجود نہیں تھا جب کہ استقبال کے موقع پر ٹول پلازہ کے مقام گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی جس سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑا  پروٹوکول کے لیئے ضلع کے تینوں ڈی ایس پیز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موجودتھی اور ٹنڈوالہ یار کی فضا جئے بھٹو ،جئے زرداری، اور جئے غلام قادر مری کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ مختلف قوموں کےہزاروں افراد نے بازیابی کی خوشی میں ڈھول کی تاپ پر رقص کر کے ان سے محبت کا اظہاار کیا اس موقع پر پٹھان برادری اور جوگی برادری نےبھی اپنی ثقافتی دھنوں پر رقص کر کے ریلی کے شرکاء کو کو جھومنے پر مجبور کر دیاجب کہ نکلنے والی ریلی کا مختلف مقامات پر بھی شاندار استقبال کیا گیا جن میں ڈیتھا اسٹاپ۔ ٹنڈوجام پیر کاٹھی۔قبہ اسٹاپ ۔مسن، ٹنڈوالہ یار ،سلطان آباد، تاج پور نصرپورسمیت مختلف مقامات شامل تھے بعد ازاں غلام قادر مری ان کے بھائی اسماعیل مری، کانبھو خان مری نےاپنے گوٹھ پہنچ کر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج غلام قادر مری کی واپسی ماں باپ اور غریب افراد کی دعاوں کا نتیجہ ہے اس موقع پر غلام قادر مری نے کہا کہ میں کوئی سیاسی شخص نہیں ہوں صرف غریب افراد کا ہمدرد  ہوں اور آج لوگوں کی جانب سے اپنا استقبال دیکھ کر میں اپنی ایک ماہ کا دکھ درد تکلیف بھول گیا اور میں تمام افراد کو شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لئے دعا کی انہوں نے مذید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آئی جی سندھ نے میری فیملی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ان سے ملاقات کی اور نہ کوئی تفصیل لی انہوں نے بتایا کہ مجھے اور دیگر ساتھیوں کو ایک ماہ تک صرف ایک سوٹ میں رکھا اور آنکھوں پر پٹیاں بندھی رہتی تھی ہمیں ایک ماہ تک  ایک جگہ رکھا گیا انہوں نے کہا کہ میں نے اغوا کاروں سے کہا کہ مجھےاگر مارو تو سینے پر گولی مارنا ہم پاکستان سے پیار کرتے ہیں اورہمیں پاکستان سے پیار اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی انہوں نے کہا کہ میں ہمت ہار چکا تھا پر ماں باپ کی اور غریب افراد کی دعا وں سے میری بازیابی یقنی ہوئی اور میں اس آپریشن میں حصہ لینے والے مختلف ایجنسیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں بازیاب کروایا اس موقع پر غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل مری اور کانبھو خان مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی آدمی ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ جائے تو آئی جی نوٹس لیتا ہے پر ہمارے چار افراد گم ہوئے مگر آئی جی نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ کوئی رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمارے اوپر کتنے ظلم کر لے ہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور پاکستان سے پیار کرتے ہیں ہم پاکستان کے دشمن نہیں پاکستان سے پیار کرنے والے لوگ ہیں ہم ان سختیوں سے نہیں ڈرتے جب تک عوام کی دعا ہمارے ساتھ ہیں ہم ان کی خدمت کرتے رہے ہیں گے اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گے اس موقع پر میر منور ٹالپر، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شہاجان پٹھان ،ذوالفقار ستار بچانی، میر محمد کھوکھر ،جنید بلند،عبید بلند،آفتاب جونیجو،و دیگر نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کو بازیابی کی مبارکباد دی آخر میں آنے والے افراد کو عشائیہ بھی دیا گیا ۔
تازہ ترین