• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں افغان مہاجر سمیت 2افراد قتل،ٹریکٹر نے کمسن بچی کو روند ڈالا

صوابی( نمائندہ جنگ )مینئی چوک کوٹھا میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک افغان مہاجر سمیت د و افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جب کہ علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں ٹریکٹر کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ نور محمد سکنہ مینئی چوک کوٹھا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات بخت زادہ اور بشیر زادہ پسران شیرین زادہ نے ان کے بیٹے آصف زمان ور سبحان اللہ ولد میاں گل سکنہ افغانستان پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی ۔ ٹوپی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء علاقہ تھانہ کالو خان میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک بچی مریم دختر محمد گل سکنہ تیمر گرہ موقع پر جاں بحق ہو گئی کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین