گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں ناقص گوشت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے علی الصبح سرکاری مذبح خانوں میں گوشت کے معیار، ذبح کے مراحل کی جانچ کی۔ چکن مارکیٹوں میں سپلائی ہونے والی مرغیوں کی بھی جانچ کی گئی اور بھاری مقدار میں ناقص اوربیمار مرغیوں کا گوشت تلف کر دیا گیا۔