سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے 2سینئر سول ججز اور5ایڈیشنل سیشن ججز میں آفیشل گاڑیاں تقسیم کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم نے سیشن کورٹ میں سینئر سول جج جوڈیشنل اکرام، سینئر سول جج گارڈین خالد یعقوب، ایڈیشنل سیشن ججز امجد علی، یاسر حسین ، ارشد حسین ، اکرام الحق اور ذوالفقار علی کے حوالے گاڑیاں کردی ۔