سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) محکمہ موسمیات کیمطابق گزشتہ صبح آندھی کے بعد ہونے والی ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے سیالکوٹ کے علاقوں میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب59فیصد رہا اور06کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر14 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آج جمعتہ المبارک کے دن بھی درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔