جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے ان کی مولانا عبدالغفور حیدری سے بات ہوئی ہے، وہ محفوظ ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ سفاکانہ اور بزدلانہ ہے، لیکن ایسے واقعات ان کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئین، جمہوریت اور قانون کے ساتھ کمٹڈ لوگ ہیں، تمام سیاسی جماعتوں، حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ان حالات کاخاتمہ کیسے ہوگا۔